چھتیس گڑھ میں کانگریس لیڈر کا قتل

0
0

سارنگڑھ، 24 جولائی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع سارنگڑھ بلئی گڑھ میں کانگریس لیڈر کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔
اطلاع ملنے کے بعد فورنسک ٹیم جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ یہ واردات ضلع کے سنگا پور گاؤں میں پیش آیا۔ بدھ کے روز کانگریس لیڈر ہری ناتھ پٹیل کی لاش سڑک کے کنارے خون میں لت پت ملی۔
اطلاع ملنے کے بعد بارم کیلا تھانہ کی پولس موقع پر پہنچ گئی، اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ کانگریس لیڈر ہری ناتھ پٹیل کے قتل کے حوالے سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ پولس نے کہا کہ اس قتل کی وجوہات جلد سامنے آنے کی امید ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا