چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کی 20 سیٹوں پر انتخابی مہم ختم

0
0

رائے پور،//چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی 20 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم ہو گئی۔ نکسلیوں کے ہاتھوں موہلا مان پور اور نارائن پور میں الگ الگ واقعات میں دو بی جے پی کارکنوں کی ہلاکت کے علاوہ مہم عام طور پر پرامن رہی۔
ریاستی الیکشن افسر کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ووٹنگ وقت والے اسبلی حلقوں میں سہ پہر تین بجے تک اور صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹنگ والے اسمبلی حلقوں میں شام پانچ بجے تک انتخابی مہم ختم ہوگئی۔ مہم کے آخری دن بیشتر علاقوں میں امیدواروں نے ریلیاں نکال کر طاقت کا مظاہرہ کیا۔
پہلے مرحلے کے 20 اسمبلی حلقوں میں سے 10 اسمبلی حلقے موہلا-مان پور، انٹا گڑھ، بھانوپرتاپ پور، کانکیر، کیشکال، کونڈاگاؤں، نارائن پور، دنتے واڑہ، بیجاپور اور کونٹا میں صبح ساتھ بجے سے دوپہر تین بجے تک اور 10 اسمبلی حلقوں پنڈاریہ، کوردھا، خیرا گڑھ، ڈونگرگڑھ، راجناندگاوں، کھجی، بستر، جگدل پور اور چترکوٹ میں صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔
پہلے مرحلے کے 20 اسمبلی حلقوں میں کل 223 امیدوار ہیں، جن میں 198 مرد اور 25 خواتین ہیں۔ پہلے مرحلے کے لیے 40 لاکھ 78 ہزار 681 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان میں 19 لاکھ 93 ہزار 937 مرد ووٹرز، 20 لاکھ 84 ہزار 675 خواتین ووٹرز اور 69 تھرڈ جینڈر ووٹرز شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں انتخابات کے لیے کل 5304 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
ریاست میں پہلے مرحلے میں ووٹنگ والے انٹا گڑھ اسمبلی حلقہ میں 13، بھانوپرتاپور میں 14، کانکیر میں 9، کیشکال میں 10، کونڈاگاؤں میں 8، نارائن پور میں 9، بستر میں 8، جگدل پور میں 11، چترکوٹ میں 7، دنتے واڑہ میں 7، بیجاپور میں 8، کونٹا میں 8، خیراگڑھ میں 11، ڈونگرگڑھ میں 10، راج ناندگاؤں میں 29، ڈونگرگاوں میں 12، کھجی میں 10، موہلا مان پور میں 9، کوردھا میں 16 اورپنڈریا میں 14 امیدوار میدان میں ہیں۔
پہلے مرحلے کے انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا وشوا سرما، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ اور کانگریس کی طرف سے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرنداس مہنت نے انتخابی میٹنگیں کیں۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے روڈ شو اور میٹنگیں کیں۔
اس مرحلے کی تمام 20 سیٹوں پر اصل مقابلہ حکمراں کانگریس اور اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی کے درمیان ہے۔ فی الحال ان 20 سیٹوں میں سے 19 پر کانگریس کا قبضہ ہے۔ کانگریس کے لیے پرانے حالات کو برقرار رکھنے کا ایک بڑا چیلنج ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا