چھتیس گڑھ سر فہرست ،آندھرا کو بھی ہرایا

0
0

 

یواین آئی
الور؍؍آشوتوش سنگھ (75) اور ششانک چندرکر (54) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد ششانک سنگھ (37 رن پر تین وکٹ) کی بہترین گیند بازی سے چھتیس گڑھ نے آندھرا کو اتوار کو 56 رن سے شکست دے کر وجے ہزارے ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔ چھتیس گڑھ نے گزشتہ میچ میں ممبئی کی طاقتور ٹیم کو شکست دی تھی اور اب اس نے آندھرا کا شکار کر لیا۔چھتیس گڑھ نے 50 اوور میں نو وکٹ پر 268 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد آندھرا کو 46.5 اوور میں 212 رنز پر ڈھیر کر دیا۔چھتیس گڑھ کے چار میچوں میں یہ دوسری جیت ہے اور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں سب سے اوپر جگہ پر آ گیا ہے ۔آندھرا کے تین میچوں میں یہ پہلی شکست ہے اور اس کے چھ پوائنٹس ہیں۔ چھتیس گڑھ کی جیت میں اشوتوش سنگھ نے 75، ششانک چندرکر نے 54 رنز اور ششانک سنگھ نے 45 رن بنائے ۔بولنگ میں ششانک سنگھ نے تین وکٹ بھی حاصل کئے جبکہ پنیت دانتے اور اجے جادھو منڈل نے دو دو وکٹ لئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا