چھترگل کنگن میں لوگوں کو طبی سہولیات کا فقدان

0
0

عمارت ہے تاہم سہولیات ندارد:مقامی عوام
مختار احمد
گاندربل؍؍اگرچہ انتظامیہ کی طرف سے دعوے کئے جا رہے ہیں کہ صحت شعبہ اْن کی ترجیحات میں شامل اور لوگوں کو بہتر طبی سہولیات بہم رکھنے کے وہ واعدہ بند ہیں تاہم زمینی سطح پر لوگوں طبی خدمات کے حصول کے لئے دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ضلع گاندربل کے مڈیکل بلاک کنگن کے چھتر گل علاقے میں لوگوں کو ابھی بھی طبی سہولیات کا فقدان ہے اگرچہ علاقے میں تقریبا دس کروڑ روپئے کی لاگت سے دو منزلہ عمارت تعمیر کی گئی ہے تاہم اسپتال میں طبی سہولیات نا کے برابر ہے اسپتال میں طبی عملے کی کمی کے ساتھ ساتھ اسپتال میں دیگر سہولیات جن میں ایکس رے یٹسٹنگ لیب اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو نیجی کلنکوں کا رْخ کرنا پڑتا ہے جبکہ اسپتال میں صرف تین دن ایمبولنس سروس دستیاب رہتی ہے۔نیز اسپتال کو ابھی معقول بجلی سپلائی بھی بحال نہیں کی گئی مقامی لوگوں نے کہا کہ اگرچہ بارہا اْنہوں نے صحت محکمہ کے افسران کی نوٹس میں یہ شکایات لائیں تاہم آج تک کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔اگرچہ اس معاملے کی نسبت سے بی ایم اْو کنگن سے رابطہ کیا گیا تاہم اْنہوں نے کمرے کے سامنے کچھ کہنے سے انکار کیا تاہم اْنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اْنہوں نے اپنے اعلیٰ افسران کو باخبر کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا