یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ جو بھی وعدے کرتی ہے، لوگوں کو صرف خواب دکھائے جاتے ہیں اور حکومت کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کرتی ہے۔مسٹر کھڑگے نے آج سوشل میڈیا ایکس (سابقہ ??ٹویٹر) پر کہا کہ اس حکومت نے لوگوں کو اڑان اسکیم کے بارے میں ایسے ہی خواب دکھائے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے چپل پہن کر ہوائی سفر کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کا یہ وعدہ بھی ہوا ہوائی ثابت ہوا ہے۔ ملک میں صرف فضائی سفر شروع کرنے کے اعلانات ہوئے ہیں اور ان اعلانات پر زمینی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا چپل پہن کر ہوائی سفر کرنے کا وعدہ ان کے تمام وعدوں کی طرح ہو ا ہوائی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزامات وہ نہیں لگا رہے ہیں بلکہ خود کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل- سی اے جی حکومت کے وعدوں کو پورا نہ ہونے کو بے نقاب کر رہے ہیں۔مسٹر کھڑگے نے مودی حکومت کے وعدوں کے ہوا ہوائی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کہا ‘‘یہ ہم نہیں کہہ رہے ہیں، سی اے جی کی رپورٹ یہی کہہ رہی ہے۔ 93 فیصد طے شدہ راستوں پر فضائی خدمات کام نہیں کر رہیں۔ ایئر لائنز کا بھی کوئی انڈی پینڈینس آڈٹ نہیں ہوا۔ مشہور ہیلی کاپٹر خدمات بھی ٹھپ ہو گئیں۔ نہیں ملی ’اڑان‘، صرف جھوٹی باتیں اور جملے بازی۔ ہندوستان ایسی نااہل حکومت کو مزید معاف نہیں کرے گا۔‘‘