چوہدری پر ہوئے حملے کی شیعہ فیڈریشن نے مذمت کی

0
0

’فرقہ پرست طاقتیں جموںمیں بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہیں‘طالب

لازوال ڈیسک
جموں//شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ چوہدری طالب پر اودھمپور میں ہوئے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کا موسم قریب آتے دیکھ کر فرقہ پرست طاقتیں جموںمیں بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہیں ۔ اپنے ایک پریس بیان میں عاشق خان نے کہاکہ طالب نے رسانہ قتل کیس میں متاثرہ کنبہ کو انصاف دلانے کیلئے سخت جدوجہد کی اور وہ مظلوم کنبے کے حق میں ہونے والے احتجاج اور ہڑتالوںمیں پیش پیش رہے اور یہی وجہ ہے کہ ان پر حملہ کیاگیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کو ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلانی چاہئے جنہوںنے اس نوجوان وکیل پر حملہ کیا ۔ عاشق خان نے کہاکہ وہ پہلے بھی خبردار کرچکے ہیں کہ الیکشن کاوقت قریب آتے دیکھ کر فرقہ پرست طاقتیں جموں کے بھائی چارے اور امن کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جموں کے باشعور طبقہ کو ایسی طاقتوںسے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور ان کی ہر ایک کوشش کو ناکام بنایاجاناچاہئے ۔ ان کاکہناتھاکہ ان لوگوں کا واحد مقصد تفریق اور تقسیم کرکے اپنافائدہ اٹھاناہے اور وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ۔ انہوںنے رسانہ قتل کیس کی تحقیقات میں تیزی لانے پرزور دیتے ہوئے کہاکہ وہ عصمت اور قتل کے مجرموں کو سزائے موت دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جیساکہ وزیر اعلیٰ نے کہاہے ، اس قانون میں ترمیم کرکے اسے مزید سخت بنایاجائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص اس طرح کے گھناﺅنے جرم کا ارتکاب نہ کرسکے ۔ عاشق خان نے کہاکہ ملزمان کوسبق آموز سزا ملنی چاہئے اور ان کے حمایتیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جنہوںنے انسانیت کو پھر سے شرمسار کیاہے ۔ عاشق خان نے کہاکہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا از خود نوٹس لینا قابل ستائش ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ ملک میں عدلیہ نہ صرف آزاد ہے بلکہ انصاف پسند بھی ہے اور انصاف کے تقاضوںکو پورا کیاجاتاہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا