چوہدری مراد علی دنیا سے چل بسے کئی سیاسی اور سماجی تنظیموں نے کیا اظہار تعزیت

0
0

لازوال ڈیسک
ریاسی // جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ضلع ریاسی میں چودھری مراد علی کی اچانک وفات ہو جانے پر ایک ماتمی اجلاس زیر صدارت ضلع سیکریٹری طارق بٹ کی قیادت میں ریاسی میں منعقد ہوا اس اجلاس میں نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر ریاسی راج کمار شرما بلاک صدر پونی کیپٹن رام لال، بلاک صدر گندھر سنگھ، ضلع صدر SCBCچرن داس ڈوگرہ، ضلع صدر کرسچن برادری بیلی رام، رتن لال بھگت ، کیول کرشن کے علاوہ کافی تعداد میں کارکنان نے شمولیت کی اس موقعہ پر مقررین نے چودھری مراد علی کی اچانک وفات ہو جانے پر افسوس کا اظہار کیا مقررین نے کہا کہ چودھری مراد علی ایک اعلیٰ پائے کے لیڈر تھے ان کی وفات ہو جانے سے سماج میں ایک بہت بڑی خلاءپیدا ہو گئی ہے ۔ اس موقعہ پر طارق بٹ نے کہا کہ چودھری مرادعلی بے شک گوجر طبقہ سے تعلق رکھتے تھے مگر وہ گوجر برادری کے علاوہ تمام مذاہب کے لوگوں کی نمائندگی کرتے تھے اور ایک سوج بھوج رکھنے والے سیاسی کارکن تھے ۔ چودھری مراد علی ایک مقبول لیڈر تھے ۔ ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور نماز جنازہ قاری عبدالحمید نے سرانجام دی اس موقعہ پر لوگوں اور ان کے وارسان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی ۔ اس موقعہ پر کئی معزز شہریوں نے بھی شمولیت کی نماز جنازہ کے موقعہ پر اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاسی بابو رام ، ڈاکٹر سکھدیو شرما وغیرہ نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا