شیراز چوہدری
راجوری؍؍ چوہدری محمد اشرف اقبال ہکلہ نے آج گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں بطور چیف اکاؤنٹ افسر چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر جی ایم سی راجوری کے عہدیداروں کی میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن جی ایم سی راجوری نے جی ایم سی راجوری پہنچنے پر چیف اکاؤنٹ آفیسر کا خیر مقدم کیا ۔واضح رہے کہ محمد اشرف ہکلہ اس سے قبل پی ایچ ای کشمیر، جی ایم سی سری نگر، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر، ٹریژری آفیسر نوشہرہ اور بہت سے دیگر عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔