نظامی
کوٹرنکہ // اسمبلی حلقہ درہال بدھل کے سنیئر کانگریس یوتھ لیڈر بشارت راتھر نے موجودہ ریاستی کے کابینہ وزیر برائے امورصارفین وقبائلی امور مقامی ایم ایل اے چوھدری ذوالفقارعلی کے تعمیری کاموں کی سراہنا کی ۔کانگریس یوتھ لیڈر بشارت راتھر نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی حلقہ درہال بدھل میں اگر چہ سڑکوں کی انتہائی خستہ حالت ہے لیکن اسمبلی حلقہ میں کافی بڑے پروجیکٹ بھی تعمیر ہورہے ہیں جو کہ ریاستی وزیر چوھدری ذوالفقارعلی کی ہی محنت کا نتیجہ ہے ۔بشارت راتھر نے کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالی کا محکمہ خود زمہ دار ہے اور اپنا پیٹ بھرنے کے لئے سڑکوں کی طرف توجہ نہیں ہے لیکن سچ یہ ہے کہ اگر ریاستی وزیر چوھدری ذوالفقارعلی کی کی بات کی جائے یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ جو بھی بڑے بڑے پروجیکٹ تعمیر کئے جارہے ہیں وہ وزیر موصوف کی محنت ہے ۔بشارت راتھر نے کہا کہ جو کام ہوئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں اور جو خامیاں ہیں وہ ہیں جیسے تعلیم کا نظام کافی سخت متاثر ہے، ٹرانسپوڑٹ کا کوئی بندوبست نہیں ہے ،اسکولی طلاب اسکولوں میں آمدورفت کے وقت سخت پریشان ہوتے ہیں، تمام تر سڑکوں کی انتہائی خستہ حالت ہے اور یہ سب محکمہ جات کی کمزوری ہیں بشارت راتھر نے کہا کوٹرنکہ میں ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ عوام یہ دیرینہ مانگ پوری ہوسکے۔