چودھری محمد حسین کے آبائی گاوں میں

0
0

اپنی پارٹی کی طرف سے مفت امراض ِ چشم کا کیمپ لگایاگیا
لازوال ڈیسک
کوٹرنکہ؍؍خطہ پیر پنجال کی معروف سیاسی شخصیت چودھری محمد حسین کی20ویں برسی پر اْن کے آبائی گاوں درہالہ میں اپنی پارٹی کی طرف سے امراض چشم کے علاج کے لئے مفت کیمپ منعقد کیاگیا۔ پریس ریلیز کے مطابق کیمپ پارٹی معاون جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن)ارون چبر نے منعقد کیا جس میںڈاکٹروں کی سات رکنی ٹیم نے400سے زائد افراد کا علاج کیا۔اس دوران ڈاکٹروں نے مریضوں کا مناسب چیک اپ کرنے کے بعد اْنہیں مناسب ادویات فراہم کیں۔ اپنے پیغام میں ارون کمار چبر نے بتایاکہ انہوں نے یہ کیمپ اپنی پارٹی نائب صدر اور سابقہ کابینہ وزیر چودھری ذوالفقار علی کے والد محترم چودھری محمد حسین صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کیاتھا جوکہ کامیاب رہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا