چودھری محمدیاسین پسوال جموں میں وزیر اعلی سے ملاقی

0
0

ترال میں طبقے کی طالبات کے ہوسٹل اور دیگر مطالبات اٹھائے
لازوال ڈیسک
پلوامہ// گوجر بکروال لیڈرر محمد یاسین پسوال جموں میں وزیر اعلی کے ساتھ ملاقی ہوا اور انہیںطبقے کو درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہ کر کے مختلف مطالبات اٹھائy۔جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سکریٹری اور پی ڈی پی لیڈرچودھری محمدیاسین پسوال نے جموں میں ریاستی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کر کے انہیںطبقے کو درپیش مشکلات کے سے آگاہ کر کے دیگر کچھ مطالبات اٹھائے۔ملاقات کے بعد محمدیاسین پسوال نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے سامنے مختلف معاملات اٹھائے جن میں ترال میں گوجر بکروال گرلز ہوسٹل ،نگروٹھ ،کھنموہ گوجر بستی کے لئے بورویل ،بب سیر منڈک پال کو کلسٹر ولیج کا درجہ دینے کے علاوہ ترال وہاب صاحب پستونہ روڑکی فوری تعمیر کے علاوہ جموں صوبے کے مختلف علاقوں کے کچھ مطالبات وزیر اعلی کے سامنے رکھے ہیںجنہیں وزیر اعلیٰ نے بغور سن کر انکی منظوری کی یقین دہانی کی ہے ۔اس موقع پر پسوال نے کٹھوعہ کی آٹھ سالہ معصوم کے قتل و عصمت دری کیس میں وزیر اعلیٰ کی بہادی کی سراہنا کر کے پورے طبقے کی طرف سے انکا شکریہ ادا کیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا