کہا یہ تاریخی اور قابلِ فخر کارنامہ نہ صرف ان کے لئے بلکہ پوری قوم کے لئے ایک قابلِ تقلید مثال ہے
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر ساف ستھرا موومنٹ کے صدر اور سینئر بی جے پی رہنما،چودھری شوکت نے کرنل انشو جموال کو ائیر ڈیفنس یونٹ کی کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون افسر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی اور قابلِ فخر کارنامہ نہ صرف ان کے لئے بلکہ پوری قوم کے لئے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔
چودھری شوکت نے اس موقع پر کہا کہ کرنل انشو جموال کی کامیابی خواتین کی خود انحصاری اور عزم و حوصلے کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنل جموال کی اس کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کسی بھی مقصد کو پانے کے لئے مضبوط یقین اور انتھک محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کی کامیابی جموں و کشمیر کی نوجوان لڑکیوں کے لئے ایک مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کرنل انشوجموال، جو جموں کے رہیا گاو ¿ں سے تعلق رکھتی ہیں، کا سفر شاندار خدمات اور عزم و استقلال سے عبارت ہے۔ انہیں 18 مارچ 2006 کو چنئی میں آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی سے باقاعدہ کمیشن ملا تھا۔ ان کی اس کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بلند حوصلے اور جرات مندی سے ہر مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔
چودھری شوکت نے اس موقع پر تعلیم اور اعلیٰ ملازمتوں کے لئے تیاری کی اہمیت پر بھی زور دیا، اور کہا کہ نوجوان لڑکیاں کرنل جموال کی شاندار کارکردگی سے متاثر ہو کر اپنی راہیں آسان کر سکتی ہیں۔ ان کی قابلیت اور فہم و فراست نے انہیں فوج کے ایک مشکل ترین منصب تک پہنچا دیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کرنل انشو جموال کی یہ کامیابی نہ صرف ذاتی فتح ہے بلکہ بھارتی فوج میں صنفی برابری کے فروغ کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ ان کی قیادت میں، خواتین افسران کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جو مستقبل میں خواتین کی طاقت اور صلاحیتوں کو مزید آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔