چنینی توی پل: حالت ِ مرگ میں مبتلا ، لکڑیاں ٹوٹ رہی ہیں ، پھٹے چھوٹ رہے ہیں ، کل نکل رہے ہیں

0
0

کسی بھی وقت ہوسکتا ہے کوئی بڑا حادثہ ، گاڑیاں مسافروں کا بھار اُٹھانے سے قاصر، انتظامیہ خاموش تماشائی
نریندر سنگھ ٹھاکر

چنینی// توی دریا پر قریب چھ برس قبل بنا لکڑی کا پل جو کہ خستہ حالی کا شکار ہے ،جس کی وجہ سے کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ۔ بتا دیں کے لکڑی سے بنا یہ پل حالت مرگ میں ہے، جس سے گاڑیاں بھی رسک اٹھا کر آر پار ہو رہی ہیں۔جبکہ اسی پل سے ہفتہ کو صبح ایک شخص جہاں سے پل کی لکڑی ٹوٹی ہے وہاں پر پھنس گیا جس کے بعد اس مقامی لوگوں کی طرف سے نکالا گیا۔ وہیں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد اس پل کی مرمت کروائیں تاکہ لوگوں کو آ رہی مشکلات سے نجات مل سکے۔ چنےنی توی دریا پر آنے جانے کے لئے بنا لکڑی کا پل قریب ایک درجن سے زیادہ پنچایتوں کو جوڑتا ہے، مذکورہ پل ابھی ہمت ہار چکا ہے اور اس کی لکڑی دن بدن ختم ہوتی جارہی ہے ساتھ ہی نٹ بولٹ بھی ٹوٹ رہے ہیں جس سے کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔ وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پل پر لگی لکڑی کچھ دن پہلے ٹوٹ گئی اور اب پھٹے نکل رہے ہیں جسے مقامی لوگوں کی مدد سے ٹھیک کر گاڑی کو آر پار کیا جا رہا ہے جو کہ بہت بڑا رسک ہے۔ انہوں نے کہا کئی بار سٹیل گارڈر پل کی مانگ اٹھائی جا چکی ہیں ،لیکن ابھی تک اس کا کوئی حل نہیں کیا گیا اور موجودہ وقت میں مسافر گاڑی سواری اتار کر پل کو پار کر رہے ہیں تاکہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا