چندی گام میںکرگل وجے دیوس رجت جینتی ویمن کرکٹ فرینڈلیئرکا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍کرگل وجے دیوس رجت جینتی مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، بھارتی فوج کی طرف سے 10 اکتوبر 2023 کو چندیگام میں اسیم فاؤنڈیشن، پونے کے اشتراک سے خواتین کرکٹ کے دوستانہ میچوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پراسیم الیون نے لولاب اسٹرائیکرز کے ساتھ میچ کھیلا۔ وہیںتماشائیوں کی طرف سے دکھایا گیا کھیل کا جذبہ اور حمایت کشمیر بھر میں کھیلوں میں خواتین کی بھرپور ثقافت اور حوصلہ افزائی کا ثبوت ہے۔واضح رہے اس منفرد کوشش نے جموں و کشمیر کی خواتین کرکٹرز کے لیے ‘خواتین کو بااختیار بنانے’ کا ایک مضبوط اشارہ بھیجا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں اور معیار کو سب کے سامنے پیش کیا۔وہیں کھلاڑیوں اور رہائشیوں نے انڈین آرمی اوراسیم فاؤنڈیشن، پونے کی کوششوں کو سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کریں، کیونکہ اس طرح کے ٹورنامنٹس سے مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انہیں قومی سطح پر مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا