چندریان 3 بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے ہندوستان کے قد میں اضافہ کرے گا: جتیندر سنگھ

0
0

ہندوستان اور امریکہ نے مستقبل کے لئے ٹیکنالوجی کے میدان میں شراکت داری کا روڈ میپ تیار کیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ خلائی مشن چندریان -3 سائنس، ٹیکنالوجی، اختراعات اور اسٹارٹ اپ کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے ہندوستان کے قد میں اضافہ کرے گا۔ڈاکٹر سنگھ بدھ کو یہاں انڈیا-یو ایس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فورم کے ایک پروگرام میں حصہ لے رہے تھے۔ اس موقع پر ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے کے لیے کوانٹم ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے لیے شراکت داری پر زور دیا گیا۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ قدم وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ مسٹر مودی نے اس دورے کے دوران دو طرفہ اور عالمی اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک نئے باب کے آغاز پر زور دیا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ دونوں ممالک نے اسے نافذ کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ نے نئی توانائی اور نئی سمت کے ساتھ مستقبل کے لئے ٹیکنالوجی کے میدان میں شراکت داری کا روڈ میپ تیار کیا ہے۔ اس شراکت داری سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی مضبوطی بھی آئے گی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے میدان میں سرمایہ کاری سے لوگوں کے معیار زندگی میں تبدیلی آئے گی اور اس کا اثر صحت، زراعت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر شعبوں میں دیکھا جائے گا۔ مشترکہ اپیل کے تحت 31 اگست تک دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبے سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز پیش کر سکیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا