حیدرآباد //آندھراپردیش کے وزیراعلی کے طورپرچندرابابونائیڈو کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر تقریبا 5کلومیٹرتک ٹریفک جام رہی۔اس تقریب میں شرکت کے لئے بڑے پیمانہ پر تلگودیشم، بی جے پی اور جناسینا کے کارکن اور لیڈران حلف برداری کے مقام کیلئے روانہ ہوئے۔رائل سیما سے آنے والی گاڑیوں کے سبب ضلع گنٹور کے منگل گری کی قومی شاہراہ کی ٹول گیٹ پر تقریبا 5کلومیٹر تک ٹریفک جام کی صورتحال دیکھی گئی۔اس صورتحال پر گاڑی سواروں نے تشویش کااظہار کیا۔