چندرابابونائیڈو، اتحادی جماعتوں کے بہ اتفاق آرا مقننہ پارٹی لیڈر منتخب

0
0

حیدرآباد //تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈواتحادی جماعتوں کے بہ اتفاق آرامقننہ پارٹی لیڈر منتخب ہوگئے۔تلگودیشم۔جناسینا۔بی جے پی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس وجئے واڑہ میں منعقد کیاگیا جس میں چندرابابو کو مقننہ پارٹی لیڈر کے طور پرمنتخب کیاگیا۔وزیراعلی کے امیدوار کے طورپرجناسیناپارٹی کے سربراہ پون کلیان نے چندرابابوکے نام کی تجویز پیش کی جس پر تینوں جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے بہ اتفاق آرا اس کو منظور کرلیا۔اس سلسلہ میں قرارداد کو اتحاد کے لیڈروں کی جانب سے گورنر کو پیش کرتے ہوئے حکومت کی تشکیل کا دعوی پیش کیا جائے گا۔بدھ کی صبح 11.27بجے چندرابابو، وزیراعلی کے طورپر حلف لیں گے۔تلگودیشم پارٹی ریاست میں جناسینا اوربی جے پی کے ساتھ مل کرحکومت بنائے گی۔ تلگودیشم پارٹی جو مرکز کی این ڈی اے حکومت کا حصہ ہے نے ریاست میں ان دونوں جماعتوں کے اتحاد کیاتھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا