چناب بگ بیش کرکٹ ٹورنمنٹ اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں اختتام پذیر

0
0

ڈی سی، ایس ایس پی نے فائنل میچ دیکھا، شائننگ کرکٹ کلب کی 3 وکٹوں سے جیت
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں چناب بگ بیش -2023 T20 کرکٹ ٹورنمنٹ آج یہاں اپنے اختتام کو پہنچا، جو 15 نومبر 2023 کو شروع ہوا تھا۔ اس ٹورنمنٹ میں جموں ڈویژن کے مختلف حصوں سے 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔وہیںاس تقریب کا اہتمام ڈوڈہ ٹائٹنز اسپورٹس کلب نے ڈائمنڈ یوتھ کلب کے اشتراک سے کیا تھا۔وہیںفائنل میچ ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عبدالقیوم کے علاوہ کمانڈر 10RR آرمی، ایم سی چیئرمین ڈوڈہ، اے سی آر ڈوڈہ، ڈی ڈائرکٹر ایمپلائمنٹ ڈوڈہ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ڈوڈہ، تحصیلدار ڈوڈہ، ای او ایم سی ڈوڈہ، ایس ایچ او ڈوڈہ کے ساتھ دیکھا۔ سلمان سہروردی، ندیم وانی، عمر کھوڈا اور عرفان ملک کے علاوہ دیگرفائنل مظفر برادرز الا اور شائننگ کرکٹ کلب ڈوڈہ کے درمیان کھیلا گیا۔ مظفر برادرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز بنائے۔ وہیںسب سے زیادہ 42 رنز نیتن شرما نے بنائے اور فائنل کے مین آف دی میچ شائننگ کرکٹ کلب ڈوڈا کے مدثر رفیق رہے جبکہ مین آف دی سیریز کا ٹائٹل سوراب کٹوچ کے حصے میں آیا۔شائننگ کرکٹ کلب نے فائنل میں 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 168 رنز بنائے ٹورنمنٹ میں خطے کی متعدد ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے، اپنی مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ایونٹ کے منتظمین کو خطے میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنے صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔جیتنے والے شائننگ کرکٹ کلب ڈوڈہ نے اپنی شاندار کارکردگی پر جشن منایا اور باوقار ٹرافی حاصل کی۔آخر میں حوصلہ افزائی کے طور پر میچ جیتنے والوں اور رنرز میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا