کہابی جے پی کو وزیر اعظم کے ترقیاتی وژن کی وجہ سے این سی سے زیادہ ووٹ ملے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چغ نے جموں و کشمیر میں بی جے پی کارکنوں سے زور دیا ہے کہ وہ رکنیت سازی مہم کو شدت سے آگے بڑھائیں۔پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے اظہار یال کرتے ہوئے چغ نیکہاکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں 14 لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ بی جے پی لوگوں کے درمیان اپنی رسائی کو بڑھائے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ بی جے پی کو نیشنل کانفرنس سے زیادہ ووٹ ملے ہیں یہ واضح ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں زیادہ مقبول ہے اور یو ٹی انتظامیہ میں بہت تعمیری کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔
https://x.com/tarunchughbjp
پارٹی قائدین سے جموں و کشمیر کے تمام حصوں کو چھونے اور تمام رنگوں کے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے خصوصی کوشش کرنے کو کہتے ہوئے چغ نے گزشتہ انتخابات میں پارٹی کارکنوں کی طرف سے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے تحت چل رہی ہے جو کہ ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘‘ ہے۔چغ نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ پی ایم کے ذریعہ شروع کئے گئے ترقیاتی پروگرام لائن کے آخری آدمی تک پہنچیں۔