وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی لائی :چُغ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں منعقدہ ایک متاثر کن تقریب میں راجوری سے تعلق رکھنے والے پشپندر گپتا نے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر
ترون چغ، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور انچارج بی جے پی جموں و کشمیر اور رویندر رینا، صدر، جموں و کشمیر بی جے پی کے ساتھ آشیش سود، سہ پرابھاری، جے اینڈ کے بی جے پی، جگل کشور شرما، ایم پی (لوک سبھا)، شام لال شرما، نائب صدر، ایڈووکیٹ وبودھ گپتا، جنرل سکریٹری نے پارٹی میں نئے آنے والوں کا خیرمقدم کیا۔
وہیںترون چْغ نے نئے آنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تمام خطوں اور مذاہب کے لوگوں نے محسوس کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی لائی ہے اور مزید کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں کے لوگ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔
اس موقع پررویندر رینا نے حامیوں کے ساتھ پشپندر گپتا کا بی جے پی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بی جے پی کے نظریہ پر یقین رکھتا ہے اس کا پارٹی میں خیرمقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 370 کی منسوخی کے بعد سماج کے تمام طبقات کے لوگ بڑی تعداد میں بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی جموں و کشمیر کے حوالے سے پالیسیوں کی جیت ہے جو کہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے ان کمیونٹیوں کو نمائندگی دی ہے جو این سی اور کانگریس کی قیادت والی حکومتوں کی مسلسل غلط حکمرانی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں خود کو نظر انداز کر رہے تھے۔