گستاخ رسولؑ کو فوری طور پر گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے بند کیا جائے : مولانا عبدالرشید داو دی
مسلمان سب کچھ برداشت کر لیتا ہے مگر اپنے نبی ؑکی شان میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کرتا : علمائے اہلسنت
ایم شفیع رضوی
چسانہ مہور// ضلع ریاسی کی تحصیل چسانہ کی عوام کی جانب سے شیر گڑی کے مقام پر ایک روزہ سیرت النبیؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس علمائے کرام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شمولیت فرمائی۔اس موقع پر مہمان خصوصی جموں کشمیر کے جانے مانے مشہور عالم دین حضرت مولانا الحاج عبدالرشید داو دی نے خصوصی خطاب فرمایا اور سیرت النبیؑ پرقران و حدیث کی روشنی میں تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ رب ذوالجلال کے محبوبؑ کی زندگی دنیا انسانیت کے لیے ایک عظیم رول ماڈل ہےں۔ اگر دنیا امن کی ہوا ہے تو وہ تعلیمات رسول ؑ پر عمل پیرا ہوجائے
تعلیمات رسول ؑپر عمل پیرا ہونے سے انسان صرف ظاہری طور پر نہیں بلکہ باطنی طور پر بھی پاک و صاف ہو جاتا ہے۔ تعلیمات رسولؑ پر عمل پیرا ہونے سے انسان کی روح اور انسان کے خیالات پاک ہو جاتے ہیں انسان ہر طرح کی برائیوں سے بے حیائیوں سے ناچاقیوں سے محفوظ ہو کر انسانیت کے عہدے پر فائز ہو جاتا ہے ۔اس موقع پر نرسنگا نند نامی مفتن شخصکی طرف سے بار بار پیغمبر اسلام ؑکی شان میں گستاخی کیے جانے پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سماج دشمن سخت کے خلاف فوری کاروائی کر کے سلاخوں کے پیچھے بند کیا جائے تاکہ عظیم ملک کے ہندوستان کے حالات خراب نہ ہوں اور ملک کا اپسی بھائی چارہ قائم رہے۔
اس موقع پر دیگر علمائ کرام نے بھی خطاب فرمایا اور کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر لے گا لیکن اپنے نبی کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرے گا لہذا ہم حکومت وقت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جو لوگ ملک کی فضا کو اور ملک کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں اپنے بےہودہ بیانات سے ان کے خلاف ست سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے سماعت دشمن عناصر کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے بند کیا جائے۔ اس موقع پر شمولیت فرمانے والے علمائے کرام میں تحریک صوت الاولیاءڈویژن جموں کے نگران حضرت مولانا منظور احمد ، حضرت مولانا محمد شریف ، حضرت مولانا جمال الدین رضوی ، حضرت مولانا غلام محمد رضوی ، حضرت مولانا یاسین اشرفی ، حضرت مولانا شکیل احمد نقشبندی ، حضرت مولانا منیر احمد اویسی وغیرہ دیگر علمائے کرام ائمہ مساجد نے بھی شمولیت فرمائی کانفرنس کا اختتام دعا اور درود و سلام کے ساتھ ہوا۔