چرار شریف اور چاڈورہ تحاصیل میں تیز آندھی

0
0

چلنے کی وجہ سے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا
یو این ائی
سری نگر ؍؍وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ اور چرارشریف تحاصیل میں منگل اعلیٰ الصبح تیز آندھی چلنے کی وجہ سے سیب اور ناشپاتی کے باغات کو شدید نقصان پہنچا۔معلوم ہوا ہے کہ ناشپاتی باغات کو 30سے پچاس فیصد نقصان پہنچا ہے جس وجہ سے باغ مالکان کی سال بھر کی کمائی پر پانی پھیر گیا ہے۔ہاٹی کلچر ڈیلوپمنٹ آفیسرنے بتایا کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطرٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چرار شریف اور چاڈورہ تحاصیل میں منگل اعلیٰ الصبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا اور لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے جب تیز آندھی کی وجہ سے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ تیز ہوائیں چلنے سے لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے جبکہ چند منٹوں کے اندراندر ہی سیب اور ناشپاتی کے باغات کو لاکھوں روپیہ کا نقصان پہنچا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کسانوں اور باغ مالکان کی سال بھر کی کمائی ضائع ہوئی ہے۔مقامی سرپنچ عبدالقیوم ڈار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ چرار شریف تحصیل کے زالوسہ ، رہکائی، ہاپتھ ناڑ، بٹہ پورہ ، زین پنچال اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تیز آندھی کی وجہ سے باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ طوفائی ہوائیں چلنے کی وجہ سے باغات میں میوے کے درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے سیب اور ناشپاتی نیچے گر آئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاٹی کلچر محکمہ کے ذمہ داروں کو نقصان کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا کہ جلدازجلد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں نقصان کا تخمینہ لگایا جائے۔ہاٹی کلچر ڈیلوپمنٹ آفیسر چرار شریف ڈاکٹر عمران نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ تحصیل کے چند علاقوں میں میوہ باغات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی ٹیموں کو فوری طورپر متاثرہ علاقوں کی اور روانہ کیا گیا۔ہاٹی کلچر ڈیلوپمنٹ آفیسر لولی پورہ چاڈورہ فیاض احمد ڈار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ تحصیل کے ہفرو ، بٹہ پور ہ ، لولی پورہ اور وتہ کلو میں تیز ہوائیں چلنے سے میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیلڈ آفیسران نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور بدھ کے روز سینئر آفیسران بھی ان علاقوں کا دورہ کرکے نقصان کا تخمینہ لگائیں گے۔ان کے مطابق متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والے فیلڈ آفیسران نے بتایا کہ تیز ہوائیں چلنے سے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا