معاشرے میں رشوت کا خاتمہ کرنا ہم سب کا فرض ہے: مقررین
شاہین امین
بڈگام// وسطی ضلع بڑگام کے تحصیل آفیس چرار شریف میں تحصیلدار نثار احمد اعوان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔وہیں محکمہ مال کی جانب سے ہفتے کے روز چرارشریف میں شاندار الوداعی پارٹی منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی اور زی عزت شہریوں نے شرکت کی جہاں تحصیلدار نثار احمد اعوان کے تین سالہ عوامی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔اور رشوت سے پاک تین سالوں کو بے مثال قرار دیتے ہوئے تحصیلدار نثار احمد اعوان کے جذبہ خدمت خلق کی بھی سراہا گیا۔ تحصیلدار نثار احمد عوان نے عوام الناس کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اب تک جو کچھ میں نے کیا وہ اپنی ذمہ داری سمجھ کر کیا ہے اور اپنے کام کے حوالے سے صرف اپنے رب کا دل میں خوف ہے۔ لیکن عوام کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں کالے بیھڑوں سے خود کو بچائیں اور اپنے معاشرہ کو رشوت جیسی لعنت سے پاک بناکر اپنے علاقے کی ترقی کو یقینی بنائیں۔ آخر پر انہوں نے ملازموں، سیاسی، سماجی اور ذی عزت شہریوں کے پیار محبت اور خلوص پر شکریہ ادا کیا۔