کام کرنے والی کمپنیاں عوام کی زندگی سے کھیل رہی ہیں:فیروز خان
لازوال ڈیسک
رام بن یو تھ لیڈر و سابق قومی صدر این ایس یو آئی فیروز خان نے چار گلیاروں والی جموں سرینگر شاہراہ کے کام پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا یہاں کام کرنے والی کمپنیاں عوام کی زندگی سے کھیل رہی ہیں ۔انہوں مزید کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل نظر انداز کر رہی ہے جبکہ ان کمپنیوں نے درختوں اور جانوروں کو بھی نقصان بھی پہنچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک کیلئے زمین دینے والے اشخاص کو بھی نوکریوں سے نظر انداز کیا گیا ہے ۔جبکہ ان کمپنیوں نے پروجیکٹ کے اوائل میں یقین دہانی کروائی تھی کہ زمین فراہم کرنے والوںکو ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے گا اور آج اس سڑک پر سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کام کے دوران مکان زمین بوس ہوئے ، جنگلات کا نقصان ہوا ،گاﺅں تباہی کے دھانے پر ہیں اس سب کیلئے کون جواب دار اور ذمہ دار ہوگا ۔موصوف نے کہ ان مکینوں کو پرانے ریٹ کے مطابق پیسے دئے گئے ہیں اور اب 2019ہے حکومت کو نئے داموں کے مطابق معاوضہ فراہم کرنا چاہئے ۔خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ترقی ہو لیکن ل؛وگوں کی زندگیوں پر نہ ہو کیونکہ زندگی بنیادی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع رام بن میں زلزلے ہوتے ہیں اور یہ کام مکمل پلاننگ کے تحت نہیں ہو رہا ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو اس مسئلہ پر فوری اقدامات اٹھانے چاہئے اور پولیس کو ان کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے چاہئے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی ۔