چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی سکٹی کی نشست اورصلاحیت سازی کے تربیتی پروگرام کا یک روزہ اجلاس منعقد۔

0
0
( منصوراحمدحقانی )
ارریہ :-  ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ارریہ، بلاک چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی- سکٹی، جاگرن کلیان بھارتی فاربس گنج کے زیرِ اہتمام ارریہ ضلع کے سکٹی بلاک میں بلاک سطح کی چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی اور صلاحیت سازی کے تربیتی پروگرام کا ایک روزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس کو چائلڈ پروٹیکشن انڈیا، ارریا، کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن نئی دہلی کا بھی تعاؤن حاصل تھا۔ اس اجلاس کی صدارت سکٹی بلاک کے بی ڈی او- کم- بلاک چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے چیئرمین شری محمد پرویز عالم نے کی۔ اس اہم اجلاس میں 14 پنچایتوں کے تمام مکھیا اور ان کے نمائندگان سمیت چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے بلاک صدر، گرام پنچایتوں کے چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے ممبران، سکریٹری، چائلڈ پروٹیکشن انڈیا کے ضلع کوآرڈینیٹر، چائلڈ ویلفیئر پولس آفیسرکم سکٹی تھانہ کے صدر، بلاک میڈیکل آفیسر ودیگر متعلقہ افسران وغیرہ نے شرکت کیں۔ اس اجلاس میں چائلڈ میرج، چائلڈ لیبر کے خلاف جنگ میں، بچوں کے جنسی استحصال، کمسنی کی شادی سے پاک بھارت مہم پر اپنی اپنی رائے پیش کیں۔ اور حلف بھی لیا ۔ تمام گرام پنچایتوں میں مفت شادی رجسٹریشن رجسٹر فراہم کرنے کا کام جاگرن کلیان بھارتی فاربس گنج ضلع ارریہ نے کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا