شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ راجوری میں پولیس نے ایک سرکاری ٹیچر کو اسکول کی طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی) راجوری سے پولیس کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی ہے جس میں ایک سرکاری ٹیچر جو اس وقت راجوری ضلع کے تھنہ منڈی سب ڈویژن میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ساج میں خدمات انجام دے رہا ہے پولیس نے تھنہ منڈی پولیس تھانہ میں ایف آئی آر 129/2023 زیر سیکشن 8/22 پوکسو ایکٹ میں مقدمہ درج کیا جب مذکورہ اسکول کی کئی طالبات نے ٹیچر کے ذریعہ جنسی استحصال اور ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپنی شکایت درج کروائی اس کے بعد پولیس تھانہ تھانہ منڈی کی پولیس ٹیم نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے استاد کو گرفتار کر لیا کیس کی مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے ۔