محبوبہ مفتی نے وحید پرے کے حق میں ووٹ کی اپیل کی ،کہا آج کا الیکشن وقار کا مسئلہ ہے
مختار احمد
گاندربل؍؍پی ڈی پی کی طرف سے جمعہ کو کئی عوامی اجتماع منعقد ہوئے جس دوران پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے شرکت کرکے لوگوں سے سری نگر حلقے کے پارٹی اْمیدوار وحید پرا کے حق میں ووٹ مانگے۔محبوبہ مفتی نے کہا آج کا الیکشن بجلی پانی سڑک کے لئے نہیں بلکہ یہ الکشن وقار کا مسلہ ہے اس بار پارلیمنٹ میں ایسے اْمیدواروں کو پارلیمٹ بھیجناہے جو بغیر کسی خوف کے جموں کشمیر کے لوگوں کی بات کریں ۔
محبوبہ نے کہا کہ پی ڈی پی نے ہر وقت لوگوں کی بات کی جس کے لئے اْنہیں کافی سزا دی گئی اْن کی پارٹی توڑی گئی اْن کو اور اْن کی والدہ کو ای ڈی نے طلب کیا تاہم اْنہوں نے اپنی آواز کم نہیں کی۔ اْنہوں نے مرکز پر الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ جموں کشمیر میں امن ہے اگر ایسا ہے تو یہاں کے سیکنڈوں نوجوان ملک کے کئی جیلوں میں بند کیوں ہیں اْنہیں کیوں رہا نہیں کیا جارہا ہے محبوبہ نے کہا کہ سال 2019 میں جموں کشمیر کی شناخت چھینی گئی ہم سے ہمارا جھنڈا اور اسمبلی چھین لی گئی جس سے یہاں کے لوگ کافی مایوس ہوگئے محبوبہ نے نیشنل کانفرنس پر الزام لگایا کہ اْنہوں پانچ سال پارلیمنٹ میں رہ کر جموں کشمیر کے لوگوں کی بات نہیں کی محبوبہ نے کہا کہ پارلیمٹ کی سیٹوں کے بٹوارے پر فاروق عبد اللہ نے اْن سے کوئی مشورہ نہیں دیا جبکہ عمر عبد اللہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ڈی پی ختم ہوگئی ہے جس کے بعد پی ڈی پی کے ورکر کھڑے ہوئے اور میدان میں اْترے محبوبہ نے کہا کہ وحید پرا ایک غیر گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جس کو جرم بے گناہی کے لئے جیل میں رکھا گیا محبوبہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ وحید پرا کو کامیاب کرکے پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کریں۔