پارٹی کارکنان نے درگاہ علمدار کشمیر ؒمیں حاضری دی، عوام سے کیا تبادلہ خیال
غلام قادر بیدار
سرینگر؍؍ پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے سرینگر، گاندربل،اور بڈگام اضلاع سے پارلیمانی سیٹ کے لئے منتخب امیدوار وحید پرہ کی سربراہی میں آج تاریخی قصبہ چرارشریف میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔اس موقع پر بڈگام چاڈورہ چرارشریف اور دوسری تحصیل سے تعلق رکھنے والئے درجنوں عہدار موجود تھے۔ جبکہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ غلام نبی لون، محمد یاسین چاڈورہ کے علاوہ دوسرے کئی زعماء بھی موجود تھے۔تاہم چرارشریف پہنچتے ہی پرہ نے درگاہ علمدار کشمیر ؒمیں حاضری دی۔ اسکے بعد میرج حال تراجبل میں عوامی رابطے کے تحت جمع اجتماع سے تبادلہ خیال کیا۔