بھاجپا ریاستی صدر رویندر رینا نے پارٹی میں خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پی ڈی پی کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا، جب نوشہرہ اسمبلی حلقہ سے اس کے سینئر لیڈر ارشد محمود اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔وہیںبی جے پی صدر رویندر رینا کے ساتھ ایم پی جوگل کشور شرما، سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا، سابق وزیر ست شرما، بی جے پی جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ وبودھ گپتا اور دیگر سینئر لیڈروں نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پررویندر رینا نے اپنے حامیوں کے ساتھ ارشد محمود کا خیرمقدم کیا اور علاقے اور عام لوگوں کے لیے ان کے بے لوث کام کرنے پر ان کی تعریف کی۔