لازوال ڈیسک
الحاج ماسٹر محمد دین پسوال پی ڈی پی نائب ضلع پونچھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی پی ریاست جموں و کشمیر کی عوامی مضبوط و مقبول ترین تحریکی تنظیم ہے۔جس نے ریاست کے طول و عرض میں وہ کام کئے ہیں جو آج تک اس سے پہلے کوئی سرکار نہ کر سکی۔سماج کے عوامی ہر شعبہ اور طبقہ کے باہمی برابری کے مفاد عامہ کے بڑے بڑے پروجیکٹ،سڑکیں،بجلی پانی و دیگر فلاحی تعمیر و ترقی کے تیز رفتاری سے کام ہو رہے ہیں اور موجودہ سرکار نے اضلاع کے درجہ کو بڑھانے کیلئے کمیشن مقرر کر دیا ہے۔ جن تحصیلوں کے ضلع بننے کے لوازمات پورے ہونگے ان کو فوراً ضلع کا درجہ دیا جائیگا یہ موجودہ سرکار کی ترجیحی پالیسیوں میں شامل ہے۔مخالف پارٹیاں موجودہ سرکار کی کامیاب پالیسیوں کو دیکھ کر جلتی ہیں اور برداشت نہیں کرتی۔اضلاع کی درجہ بندی کو لیکر خطہ پیر پنجال میں ہڑتالوں کے سلسلے جاری ہیں تا کہ بدامنی پیدا ہو اور موجودہ سرکار بدنام ہو۔ انہوں نے کہا کہ 26مارچ2018ءکومیں سڑک پر جا رہا تھا، سامنے سے محترمہ پروین سرور خان کا ایک جلوس نمودار ہوا اور رسمی طور پر وین صاحبہ کی اور میری ملاقات ہوئی ہمراہیوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے فوٹو لے لئے۔سوشل میڈیا پر اس ملاقات کواپ لوڈکر دیا جو کہ انسانی قدروں کی ملاقات تھی۔اس کے علاوہ میری کوئی بیان بازی وغیرہ نہ ہے اور میں وہاں سے چلا گیا۔ میں غلط طریقہ کے سیاسی پروپروپگنڈہ کی مذمت کرتا ہوں اور تردید میں عرض کرتا ہوں کہ پی ڈی پی عوامی و سماجی،مشاورتی تعمیر و ترقی۔فلاح اور بہبودی کا پختہ نظریہ لیکر آگے بڑھنے والی جماعت ہے جس میں میں ادنیٰ ورکر ہونے کے ناطے فخر محسوس کرتا ہوں اورمیں جھوٹ بولنے اور سستی شہرت کا قائل نہیں ہوں۔