پی ڈی پی ضلع صدر ڈوڈہ اور سنیئر لیڈر مرزا مظفر حسین بیگ نے سرتاج مدنی سے کی ملاقات

0
0

ریاست میں سیاسی صورت حال اور تنظیمی امور پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ضلع ڈوڈہ و پی ڈی پی رہنما مرزا مظفر حُسین بیگ نے پارٹی کے نائب صدر سرتاج مدنی سے ملاقات کرکے ریاست میں سیاسی صورت حال و تنظیمی امور پر بات کی ۔اس موقع پر تنظیم کے منشور پالیسی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے حکومت عملی پر بھی بات ہوئی ملاقات میں سرتاج مدنی نے ڈوڈہ خطہ کے لئے سابق وزیر اعلیٰ و پارٹی سرپرست مفتی محمد سعید کی طرف سے 2014میں وزیر اعلیٰ کی کرسی سنبھالنے کے بعد ڈوڈہ میں ضلع ترقیاتی بورڈ میں ”چناب ویلی فنڈ“ ادارے پر بھی تفصیلاً بات ہوئی ۔سرتاج مدنی نے دونوں رہنماو¿ں کو یقین دلایا کہ پی ڈی پی محبوبہ مفتی کی قیادت میں ڈوڈہ خطہ پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈوڈہ میں زنانہ پولیس تھانہ ، فاسٹ ٹریک عدالت جونائیل بورڈ و جونائیل ہوم کی منظوری کے علاوہ ڈوڈہ کے ڈگر ی کالج پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے بعد میں وزیر تعمیرات عامہ نعیم اختر سے ملاقات کرکے ڈوڈہ بھرت روڈ کی مرمت او تارکول بچھانے کا مطالبہ کرنے کے علاوہ تاریخی ڈوڈہ دیسہ کپرن سڑک کی تعمیر پر بھی بات کی اس پر وزیر تعمیرات نے اعتراف کیا ہے کہ ڈوڈہ میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کرنے والے درجنوں وفود نے اس سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر DPRتیار ہوکر ہمارے دفتر کو موصول ہوئی ہے۔ اور اس پر عمل درآمد جاری ہے دونوں رہنماو¿ں نے ملاقات کے دوران اس سڑک کے مطالبہ اور منظر پس منظر سے وزیر کو آگاہی دلائی اور خود وزیر نے بھی کہا کہ وہ طویل عرصہ سے اس سڑک کی تعمیر کا مطالبہ سننے آئے ہیں اور آج مجھے موقع ملا ہے میں اپنے آپکو خوش نصیب سمجھوں گا اگر میں اس تعمیر میں کوئی کردار اداکر سکوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا