پی سی سی ایف نے جموں و کشمیر کی پہلے ناگر ون کو اننت ناگ کے ڈورو، ویری ناگ میں کھولا

0
0

پروجیکٹ کے تحت مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے
شاہ ہلال
اننت ناگ // محکمہ جنگلات کے رینج ویری ناگ اننت ناگ نے جمعہ کے روز نگروان یوجنا کا افتتاح کر کے عوام کے نام وقف کیا۔پروجیکٹ کاافتتاح محکمہ جنگلات کے پرنسپل چیف کنزرویٹر اینڈ ایچ او ایف جے اینڈ کے روشن جگی نے کیا۔اس موقعہ پر انکے ہمراہ کنزرویٹر فارسٹ ساؤتھ کشمیر عرفان علی شاہ، ڈی ایف او اننت ناگ میر محمد رمضان،ڈی ایف او سوشل فارسٹری شمع روحی، ڈی ڈی سی ممبر پیر شہباز احمد سمیت فاریسٹ پروٹیکشن فورس، سوشل فاریسٹری محکمہ، رینج آفیسرز اور محکمہ جنگلات کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے جبکہ پروگرام میں مقامی لوگوں اور اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب پر پرنسپل چیف کنزرویٹر روشن جگی نے کہاکہ نگروان یوجنا کو مرکزی سرکار نے پورے ملک میں 75 جگہوں پر بنانے کی منظوری دی جس میں جموں وکشمیر کے اننت ناگ ضلع کے آگنو ڈورو میں بھی ایک پروجیکٹ کی منظوری ملی تھی اور گذشتہ سال پروجیکٹ پر وقت ضائع کئے بغیر محکمہ نے کام شروع کیا تاکہ یہاں نہ صرف سیاحت کو مزید فروغ ملے گا بلکہ کئی پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جائے گے اور نگرون پروجیکٹ کو پانچ سال میں اس قسم کا بنایا جائے گا جو بھی سیاح ویری ناگ کی سیروتفریح کیلئے آئے گا وہ آگنو ڈورو کے اس نگروان پروجیکٹ کا بھی نظارہ ضرور کرنے کیلئے آئے گے۔روشن جگی نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد ویریناگ شہر میں سٹی فاریسٹ کو تیار کرنا تھا تاکہ صحت مند رہنے کا ماحول فراہم کیا جا سکے اور خاص طور پر سمارٹ، کلین، گرین، پائیدار اور صحت مند ویریناگ شہر کی ترقی میں تعاون کیا جا سکے۔ پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ روشن جگی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ 120.00 لاکھ روپے کی لاگت سے 600 کنال جنگلاتی اراضی پر محیط ہے۔ انہوان نے کہا کہ اس یوجنا سے حیاتیاتی تنوع اور ماحولیات کی سرپرستی کی ترقی، خطے کے اہم نباتات کے تحفظ میں سہولت فراہم کرنا، آلودگی میں کمی کے ذریعے شہر کی ماحولیاتی بہتری میں تعاون کرنا اور لوگوں کو صاف ہوا فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نگروان یوجنا کا مقصد جنگل کو اب شہروں میں لایا جائے نگروان بننے سے پورے وادی کشمیر کو یہ فائدہ ملے گا کہ اس پروجیکٹ کے اندر مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے اور ساتھ ساتھ یہاں بچوں کی تفریحی پارک، ہربل پارک وغیرہ بنائے جائیں گے۔انہوں نے قومی اثاثے کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کی۔جبکہ کنزرویٹر آف فاریسٹ، جنوبی کشمیر عرفان علی شاہ نے کہا کہ نگر وان ڈورو کی مختلف خصوصیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انحطاط شدہ علاقے کو چراگاہ اور دیگر حیاتیاتی مداخلت سے بچانے کے لیے چین لنک فنسنگ کے ساتھ بند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر ایس ایم، شجر کاری کا کام اور دیگر نگر وان کے علاقے میں جنگلات کی مداخلت کو سٹی فاریسٹ کے طور پر ترقی دینے کے لیے کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آنے والے لوگوں کے لیے ایکو پارک، گیزبوس، واکنگ ٹریلز، بیت الخلائ￿ بلاکس، بینچز اور اوپن ایئر تھیٹر، پینے کے پانی کی سہولت، ویو پوائنٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ عرفان علی نے کہا کہ یہ مقامی لوگوں کا ویریناگ کے علاقے کو ترقی دینے اور لوگوں کو جنگلات سے جوڑنے کا مطالبہ تھا۔دریں اثنا نگروان کو کھولنے کے موقعہ پر محکمہ جنگلات کی جانب سے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم بھی چلائی گئی جس میں آفیسران کے علاوہ عام لوگوں اور اسکولی بچوں نے بھی حصہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا