میڈیا برادری اورڈی آئی پی آر آفیسران سے استفسار
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پریس کونسل آف انڈیا کی ایک سب کمیٹی جو آج کل جموں کے دورے پر ہے نے جموں کی میڈیا برادری اورڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن وپبلک ریلیشنز کے آفیسران کے ساتھ ا ستفسار کیا۔تین ممبران پر مشتمل ٹیم کی سربراہی بلوندر سنگھ جموں اور دیگر ممبران کمل نین نارنگ اورسعید رضا حسین شامل ہیں۔ڈی آئی پی آر کے دورہ کے دوران ٹیم نے ناظم اطلاعات وتعلقات عامہ ڈاکٹرسید سحرش اصغر سے ملاقات کی۔ڈاکٹر سحرش نے اس موقعہ پر ڈی آئی پی آر کی کلہم کارکردگی اورمیڈیا برادری کو فراہم کی جارہی سہولیات کا خاکہ پیش کیا۔پی سی آئی کی ٹیم نے ایڈیٹرس گلڈ جموں سے بھی رسمی بات چیت کی اور موجودہ میڈیا منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔بعدمیں ورکنگ جرنلسٹوں کا ایک وفد بھی پی سی آئی کی ٹیم سے ملاقی ہوا۔