پی جی کالج راجوری نے ڈیجیٹل جے اینڈ کے ہفتہ 2023 کا اختتام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍گورنمنٹ پی جی کالج راجوری نے 6 ستمبر کو ڈیجیٹل جے اینڈ کے ہفتہ کے تحت منعقدہ ہفتہ بھر کی سرگرمیوں کے ڈیجیٹل ویک پروگرام کا اختتام کیا۔ اس سلسلے میں، 31 اگست تا 6 ستمبر کے درمیان سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا۔واضح رہے کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) شمیم احمد آزاد نے ہفتہ بھر کی سرگرمیوں کا افتتاح کیا جس میںحکومت کی طرف سے ڈیجیٹل اقدامات کے موضوع پر پوسٹر/پینٹنگ ، آگاہی پروگرام اورجموں و کشمیر میں ڈیجیٹل اقدامات پر مضمون نویسی کا مقابلہ شامل تھے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں کو اس طرح کی خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور رسائی لانے کے لیے آن لائن خدمات کے بارے میں آگاہی پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔وہیں 23 طلباء نے پوسٹر سازی کے مقابلے میں حصہ لیا۔تاہم مضمون نویسی کے مقابلے میں 15 طلباء نے حصہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا