پی جی کالج راجوری نے وکست بھارت @2047 پر توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا

0
0

طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی،کالج پرنسپل نے طلباء کو وکست بھارت کے متعلق جانکاری فراہم کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ پی جی کالج راجوری نے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شمیم احمد آزاد کی رہنمائی اور سرپرستی میں وکست بھارت@2047 پر ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا تھیم وکست بھارت @2047 وائس آف یوتھ تھا۔واضح رہے وکست بھارت سنکلپ یاترا ایک سرکاری پہل ہے جو پورے ملک میں شروع ہے، جس کا مقصد آیوشمان بھارت، اجولا یوجنا، پی ایم سورکاشا بیما جیسی اہم مرکزی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ان کے نفاذ کا پتہ دینا ہے۔ اس موقع پرپروفیسر خلیق، این ایس ایس آفیسر نے وکست بھارت کے عنوان پر ایک لیکچر دیا۔ انہوں نے اپنے اختراعی آئیڈیاز کے ذریعے طلباء سے تبادلہ خیال کیاتاکہ بھارت کو ایک وکست ملک بنایا جا سکے۔دریں اثناء تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل نے وکست بھارت @2047 کے مشن کے بارے میں سب کو آگاہ اور روشن خیال کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور طلباء کو مختلف مقابلوں اور منعقد ہونے والے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی ترغیب دی۔ پرنسپل نے اس طرح کے متعلقہ اور اہم پروگرام کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کی کوششوں کی بھی ستائش کی اور مختلف کمیٹیوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے بنیادی کام کے طور پر وکست بھارت@2047 کے مشن کو جاری رکھیں۔اس تقریب میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا