صحت مند ماحول کی اہمیت اور سوچھتا کی اقدارپر مقررین نے کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍این ایس ایس یونٹ کے تعاون سے شعبہ ماحولیاتی سائنس پی جی کالج راجوری نے قومی مہم سوچھ بھارت مشن 2.0 کے تحت ایک میگا صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ اس پورے پروگرام کا اہتمام کالج پرنسپل ڈاکٹر شمیم احمد آزاد کی قابل رہنمائی میں کیا گیا۔ اس پروگرام کو پروفیسر خلیق احمد این ایس ایس پروگرام آفیسر، پروفیسر نوین شرما، ایچ او ڈی انوائرمینٹل سائنس، پروفیسر الطاف احمد اور محترمہ فلورنس چند نے ترتیب دیا۔وہیں تقریب کا آغاز پروفیسر خلیق احمد کے صحت مند ماحول کی اہمیت اور سوچھتا کی اقدار کے حوالے سے ایک توسیعی لیکچر سے ہوا۔
وہیںکالج کے این ایس ایس رضاکاروں نے ماحولیاتی سائنس کے طلباء کے ساتھ مل کر کالج کے کیمپس کی صفائی کی اور پوری تندہی سے کالج کے احاطے کے ہر کونے اور خاص طور پر پلاسٹک اور پولی تھین سے بکھرے ہوئے کچرے کو اکٹھا کیا اور اس کی مناسب تلفی کو یقینی بنایا۔ وہیںمسٹر شرما نے طلباء کو ٹھوس فضلہ پیدا کرنے کے خطرے کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور اسے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے ‘سے نو ٹو پلاسٹک’ پر ایک مہم بھی چلائی اور کیمپس کو پلاسٹک فری بنانے پر زور دیا۔ اس صفائی مہم میں تقریباً 140 طلباء نے حصہ لیا۔