پی جی کالج بھدرواہ میں نیشنل اسپورٹس ڈے منایا گیا

0
0

طلباء نے کئی کھیل مقابلوں میںلیا حصہ،اسپورٹس مینشپ کا کیا مظاہرہ
لازوال ڈیسک
بھدرواہ؍؍فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے این سی سی اور این ایس ایس کے اشتراک سے ڈاکٹر کلدیپ کمار شرما کی نگرانی میں کالج کے احاطے میں میجر دھیان چند کی یاد میں قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر کھیلوں کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پرپروفیسر ناز زرگر، اسسٹنٹ پروفیسر انگلش اور کنوینر سپورٹس کمیٹی نے قومی کھیلوں کے دن کے بارے میں تعارفی تقریر کی۔وہیں ایونٹ میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں جیسے ٹگ آف وار، لیمن ریس، پلانک چیلنج، رسی جمپمگ اور ریسلنگ کھیلی گئیں۔ دریں اثناء مذکورہ ایونٹ میں 6 ٹیموں کے تقریباً 80 طلباء نے حصہ لیا اور ٹیم ٹیگور نے زیادہ سے زیادہ ایونٹ جیتے اور اسے مجموعی طور پر فاتح قرار دیا گیا جبکہ ٹیم ویویکانند رنر اپ رہی۔وہیں پروفیسر خورشید احمد نقسی ایچ او ڈی انگلش مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے چیمپئن ٹیم کو ٹرافی دی۔واضح رہے عملے اور طلباء کے ساتھ ساتھ دونوں صنفوں کے طلباء کے درمیان کھیلوں کا انعقاد اسپورٹس مین اسپرٹ کے نتیجے میں کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا