پی ایچ سی منجاکوٹ میں بچے پلس پولیو دوائی سے محروم

0
0

عوام سراپا احتجاج،کہا دوبوند زندگی کے نام پر کھوکھلے وعدے
محمد عامر
منجاکوٹتحصیل منجاکوٹ کے پی ایچ سی میں لوگوں نے محکمہ صحت پر سخت غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی لاپرواہی سے آج بچے پلس پولیو نہ پی سکے۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ سی منجاکوٹ میں ایف ایم پی ایچ ڈبلیو ملازمین نہ ہونے سے لوگوں نے محکمہ صحت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔لوگوں نے کہا ایف ایم پی ایچ ڈبلیو ملازمین پی ایچ سی منجاکوٹ میں نہ ہونے سے لوگوں کے بچے پلس پولیو سے محروم رہ گئے۔لوگوں نے کہا کہ پی ایچ سی منجاکوٹ سے ایف ایم پی ایچ ڈبلیو ملازم کو گھمبیر براہمنہ اٹیچ کر دیا گیا۔جس کے بعد یہاں پر لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا ایف ایم پی ایچ ڈبلیو ملازم پچھلے چار سالوں سے نہایت ہی دیانتداری سے پی ایچ سی منجاکوٹ میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی تھی۔جس سے لوگوں کو اس وقت کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑھتا تھا۔مگر اس کی اٹیچ منٹ کے بعد لوگوں کے بچوں کو آج پلس پولیو سے محروم رہنا پڑا۔لوگوں نے چیف میڈیکل آفیسر راجوری سے مانگ کی کہ وہ جلد سے جلد اسی ملازم کو واپس پی ایچ سی منجاکوٹ میں لائیں ورنہ لوگ سڑک بند کر کے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا