پی ایچ ای ویلفیئر یونائیٹڈ فرنٹ کسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوڈینیشن کمیٹی کا حصہ نہیں بنے گا

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍پی ایچ ای ویلفیئر یونائیٹڈ فرنٹ کسی بھی طرح کی کوڈینیشن کمیٹی کی حمایت نہیں کرے گا، پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے یہ کہتے ہوئے کہ بھارتیہ مزدور سنگھ ضلع کشتواڑ سے کنیا کماری تک ملازمین کی آواز بلند کر رہا ہے، ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اجے بڈیال جی کی صدارت میں کام کرے گی، ضلع جنرل سکریٹری عنایت اللہ ضلع ، اشتاق احمد وازہ نائب صدر، شاہد حسین شیخ سیکرٹری، محمد عرفان بٹ کوآرڈینیٹر، ایگزیکٹیو ممبر اشوک کمار، ایگزیکٹیو ممبر راج کمار ایگزیکٹیو ممبر منوج سین، جاوید اقبال قاضی، تنویر حسین، دانش بشیر، بلال احمد فرنٹ کے ذمہ دار بنے گے۔ بی ایم ایس ایک مضبوط تنظیم کو قومی سطح کا درجہ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ مزدور سنگھ پورے ہندوستان میں ایک مضبوط تنظیم کے طور پر کام کر رہی ہے اور ہر فورم پر ملازمین کی آواز اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، ہم تمام ملازمین کو بھارتیہ مزدور سنگھ کا ساتھ دینا چاہیے۔ یہاں کشتواڑ میں شری سعادت ڈولوال بی ایم ایس کے ضلعی صدر ہیں جنہیں ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے نامزد کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا