پی ایچ ای سپروائزر شمس دین ملک کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب منعقد

0
0

محکمہ پی ایچ ای کے اعلی عہدہ داران و مقامی لوگوں نے کی شرکت
اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے محکمہ پی ایچ ای میں بطور سپروائزر اپنی خدمات انجام دے رہے شمس دین ملک کی سبکدوشی کے موقع پران کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں ایکس ای این گندو جوگل کشور، اے ای ای محمد شفیع بٹ کے علاوہ معراج دین ملک ،نثار حسین ملک، ارشد احمد میر ،ریاض احمد ،میر عبدلغنی وانی ،فاروق احمد وانی، جاوید احمد ،وسیم اکرم ملک، محمد حنیف بٹ شامل ہیں۔اس موقع پر افسران و معززین نے بولتے ہوئے کہا کہ ہر ملازم کے لیے طے ہے کہ ایک دن ا±س نے سبکدوش ہونا ہے۔اسلئے ہر ملازم کو چاہئے اپنی ملازمت کے دوران محنت و لگن کے ساتھ اپنی ڈیوٹی نبھائیں۔شمس دین ملک نے قریب چوبیس سال محکمہ پی ایچ ای میں بطور فیلڈ مین کام کیا اور جس محنت و ایمانداری سے انہوں نے اپنی ڈیوٹی انجام دی وہ ناقابلِ فراموش ہے۔شمس دین ملک نے سال 1994 میں محکمہ پی ایچ ای میں بطور فیلڈ مین جوائین کیا اور جوبیس سال ڈیوٹی دینے کے بعد اج باعزت سبکدوش ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا