لازوال ڈیسک
جموں؍؍نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے نو سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے لیے، سابق وزیر اور سابق ریاستی صدر بی جے پی ست شرما (سی اے) نے پارٹی کے بہت سے کارکنوں کے ساتھ گھر گھر مہم کا آغاز کیا۔ یہ مہم جموں کے کرشنا نگر علاقے کے بوتھ 109، وارڈ 12 میں ہوئی جس کا اہتمام مقامی کارپوریٹر جیت انگل نے کیا تھا۔ کارکنوں نے شہریوں کو مودی حکومت کی اہم کامیابیوں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ منڈل صدر بی جے پی تالاب تلو کیشو چوپڑا بھی بی جے پی لیڈر کے ساتھ تھے۔اس موقع پر ست شرما نے کہا کہ ہماری ٹیم نے علاقے کے مقامی لوگوں اور دکانداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملک کی بہتری کے لئے مودی حکومت کی طرف سے گزشتہ نو سالوں میں لاگو کی گئی عوام دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ شرما نے کہا کہ مکینوں کو حکومت کے کام کے بارے میں مزید جامع تفہیم دینے کے لیے ان اقدامات کی تفصیل والے کتابچے تقسیم کیے گئے۔ گزشتہ نو سالوں کو ہندوستان اور خاص طور پر جموں و کشمیر UT کے لیے تاریخی قرار دیتے ہوئے شرما نے کہا کہ پی ایم مودی کی مدت کار بے مثال ہے۔ شرما نے یہ بھی کہا کہ ان نو سالوں نے لوگوں کی قسمت بدل دی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر طبقے کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے جس کے بنیادی منتر "خدمت، گڈ گورننس، غریبوں کی بہبود اور انتیودیا”۔جیت انگرال اور کیشو چوپڑا نے کہا کہ اس وقت ملک میں تبدیلی آئی ہے اور ہم مودی حکومت کے کاموں کو عوام تک پہنچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔رمیش کمار، انیل انگرال، ڈاکٹر سرجیت چِب، وریندر ڈوگرا، پرتیبھا شرما، شیتل، ترون انگرال، منموہن شرما، سوارن سمیال اور کئی دوسرے بھی موجود تھے۔