پی ایم مودی کی قیادت میں کھیلوں کی ثقافت نے نئی بلندیاں حاصل کی ہیں: اشوک کول

0
0

بی جے پی نے جموں میں سٹرینتھ لفٹنگ کے عالمی چیمپئن شپ کے تمغے جیتنے والوں کو نوازا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی نے جموں کے بی جے پی ہیڈ کوارٹر، تریکوٹہ نگر میں 10ویں سٹرینتھ لفٹنگ اور انکلائنڈ بینچ پریس ورلڈ چمپئن شپ کے عالمی چیمپئن شپ میڈلسٹ اور ان کے کوچز کو مبارکباد دی۔اس موقع پراشوک کول، جنرل سکریٹری ، جے اینڈ کے بی جے پی، کویندر گپتا، سابق نائب وزیر اعلیٰ ،یودھویر سیٹھی، نائب صدر بی جے پی، برہم جیوت ستی، پربھاری بی جے پی او بی سی مورچہ اور ڈاکٹر پردیپ مہوترا، جے اینڈ کے بی جے پی میڈیا انچارج نے اس موقع پر تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔واضح رہے سٹرینتھ لفٹنگ ورلڈ چمپئن شپ حال ہی میں حیدرآباد میں منعقد ہوئی جس میں انیل کمار اور منپریت سنگھ نے کانسی کے تمغے جیتے اور ریاست کا نام روشن کیا۔تاہم انیل کمار، منپریت سنگھ، چودھری سنیل سنگھ (صدر سٹرینتھ لفٹنگ فیڈریشن)، اجے شرما (جنرل سیکرٹری)، اومیش شرما (جوائنٹ سیکرٹری) پاور/اسٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ کے دیگر سینئر کھلاڑیوں کو اس موقع پر مبارکباد دی گئی۔واضح رہے دونوں تمغے جیتنے والے کھلاڑی جموںو کشمیر پولیسمیں خدمات انجام دے رہے ہیں اور بین الاقوامی ایونٹ میں تمغے جیت کر ہماری قوم کا نام روشن کیا۔تاہم اشوک کول نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انیل کمار، من پریت سنگھ اور ان کے کوچز کو اس بڑی کامیابی کے لیے مبارکباد دی اور ان سب کے لیے روشن اور بہتر مستقبل کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں کھیلوں کا منظر نامہ مکمل طور پر بدل گیا ہے اور کھیلوں نے نئی بلندیاں حاصل کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا