ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل یاسین ایم چوہدری نے اسکیم کے نفاذ کو تیز کرنے پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (جے پی ڈی سی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد یاسین چوہدری نے جے پی ڈی سی ایل، آر ای سی اور پی ایم سوریہ گھر وینڈرزکے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی تاکہ جے پی ڈی سی ایل کے صارفین کے لیے پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا اسکیم کے نفاذ کو تیز کیا جاسکے۔وہیں اسکیم کے اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے اقدام میں، چوہدری محمد یاسین نے جے پی ڈی سی ایل کے ایگزیکٹیو انجینئرز اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ گرڈ سے منسلک روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ کے اہداف کو پورا کریں جو مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری نے مقرر کیا ہے۔
https://www.jpdcl.co.in/smartmeter/
واضح رہے اس میٹنگ کا مقصد ڈی آئی ایس سی او ایم ، وینڈرز اور صارفین کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانا، کلیدی چیلنجوں سے نمٹنے اور اسکیم کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے عمل کو ہموار کرنا تھا۔ چوہدری محمد یاسین نے معیاری تنصیبات، موثر شکایات کے ازالے اور ہموار وینڈر مینجمنٹ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خاص طور پر وینڈرز پر زور دیا کہ وہ ان صارفین کے لیے انسٹالیشن کے عمل کو تیز کریں جنہوں نے پہلے ہی درخواستیں داخل کر رکھی ہیں۔
دریں اثناء بات چیت کے دوران، ان رکاوٹوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی جو اسکیم کی پیشرفت میں رکاوٹ ہیں۔ چوہدری محمد یاسین نے گھرانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فوائد کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ معیار کی سولر روف ٹاپ تنصیبات پر زور دیا۔ انہوں نے اس اسکیم کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔
ایک اہم اعلان میں، جے پی ڈی سی ایل نے پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے تحت مرکزی سبسڈی دینے کا انکشاف کیا۔ واضح رہے 1 کلو واٹ کے سولر سسٹم کے لیے 33,000 روپے، 2 کلو واٹ کے سولر سسٹم کے لیے 66,000 روپے، اور 3 کلو واٹ کے سولر سسٹم کے لیے 85,800 روپے سبسڈی ہے۔ مزید برآں، شمسی توانائی کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کے لیے 1کے ڈبلیو پی کے لیے 3,000 روپے، 2 کے ڈبلیو پی کے لیے 6,000 روپے، اور 3کے ڈبلیو پی کے لیے 9,000 روپے کی اضافی یوٹی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔