پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کا نفاذ

0
0

ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل نے سینئر افسران سے ملاقات کی
لازوال ڈیسک
جموں پ ی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے رول آو ¿ٹ کو تیز کرنے کے اقدام میں، جے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر وکاس کنڈل نے چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن جے پی ڈی سی ایل، سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز (اے ای ای) کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی۔ اس موقع پراسکیم کے نفاذ کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیں اجلاس میں ہم آہنگی بڑھانے، چیلنجز سے نمٹنے اور اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ کے دوران اسکیم کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر نے معیاری تنصیبات، فوری شکایات کے ازالے اور بغیر کسی رکاوٹ کے وینڈر مینجمنٹ کی اہمیت پر زور دیا۔دریںا ثناءکوششوں کو تیز کرنے اور عمل کو ہموار کرتے ہوئے، جے پی ڈی سی ایل کا مقصد اسکیم کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنا، شمسی چھتوں کی تنصیبات کے ذریعے گھرانوں کو مفت بجلی فراہم کرنا اور جموں خطے کے لیے پائیدار توانائی کے مستقبل میں حصہ ڈالنا ہے۔اس موقع پرچیف انجینئر ڈسٹری بیوشن منوہر گپتا نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس اسکیم کو آسانی سے نافذ کرنے میں سہولت فراہم کریں اور کسی بھی شکایات یا مسائل کو حل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا