پی ایم سوانیدھی اسکیم کے تحت 38 لاکھ اسٹریٹ وینڈرس کو مدد ملی

0
0

نئی دہلی، 03 اگست (یو این آئی) ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ پوری نے جمعرات کو لوک سبھا میں بتایا کہ پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرز اتمنیربھار ندھی (پی ایم-سوانیدھی) اسکیم کے تحت اب تک 38 لاکھ اسٹریٹ وینڈرس رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔
وقفہ سوالات کے دوران مسٹر پوری نے شیوسینا کی بھاونا گاولی (پاٹل) کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس اسکیم کے تحت 50 لاکھ اسٹریٹ وینڈرس کو فائدہ پہنچانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ اس اسکیم سے 41 فیصد خواتین مستفید ہوئی ہیں۔
مسٹر پوری نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت اگر قرض لینے والے 10 ہزار روپے تک کی قسطیں وقت پر ادا کرتے ہیں تو انہیں 20 ہزار روپے کے قرض کی سہولت ملتی ہے۔ اگر بیس ہزار روپے کے قرض لینے والے مقررہ مدت میں قرض ادا کر دیں تو وہ 50 ہزار روپے تک کا قرض لینے کے اہل ہو جاتے ہیں۔
ایک ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر پوری نے کہا کہ پی ایم سوانیدھی اسکیم کے تحت قرض دینے میں پبلک سیکٹر کے بینکوں کا ریکارڈ بہت اچھا ہے۔ کوآپریٹو بینکوں نے اس اسکیم کے تحت اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں پرائیویٹ بینکوں کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے لیکن انہیں اس اسکیم کا فائدہ مستحقین تک پہنچانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا