پی ایم جی ایس وائی کا سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بی آر او (جی آر ای ایف) سے کہیں زیادہ بہتر اور فائدہ مند :سفیر چودھری

0
0

اپنی پارٹی لیڈرنے بی جی مینڈر سے بلنوئی سڑک کی تعمیر کے کام کے سلسلے میں اٹھائے گئے تنازعہ پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پی ایم جی ایس وائی کا سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بی آر او (جی آر ای ایف) سے کہیں زیادہ بہتر اور فائدہ مند ہے ۔مسٹر چودھری نے کہا ایل جی اور اعلیٰ منتظمین سے اپیل کی کہ وہ مہربانی کرکے مداخلت کریں اور اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیں تاکہ مرکزی حکومت ان کی جاری کردہ رقم 88.54 کروڑ کی واپسی نہ کرے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے 88.54 کروڑ کی واپسی سے مقامی باشندوں اور ان تمام لوگوں میں غصہ آئے گا جنہوں نے کئی سالوں سے اس پروجیکٹ میں خود کو وقف کیا تھا آخرکار پرتشدد مظاہرے اور بغاوت کی کال دے گی۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سفیر چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران واضح الفاظ میں کہا کہ اگر سڑک کی تعمیر کو بہتر انداز میں کرنا ہے تو سڑک کی تعمیر کا کام پی ایم جی ایس وائی کو سونپا جانا چاہئے لیکن اگر اپ گریڈیشن BRO کو دیا گیا تو BG-MENDHAR-BALNOI سڑک کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کے لیے منظور شدہ رقم دوبارہ ختم ہو جائے گی جو بالآخر علاقے میں مقیم تقریباً 20 لاکھ لوگوں کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ۔اس پریس کانفرنس کے ذریعے سفیر چودھری نے تمام سینئر ایڈمنسٹریٹرز سے اپیل کی کہ وہ BRO (GREF) کے ساتھ بات کریں یا تو یہ پورا پروجیکٹ PMGSY کو دیں کیونکہ ان کے پاس دو پلوں کے ساتھ ایک بہتر تعمیراتی منصوبہ ہے جو اس سڑک کی اپ گریڈیشن کی بنیادی شرط ہے نیز ان کی تجویز میں ہر 05 کلومیٹر کے فاصلے کے بعد راڈ کے اطراف میں واش روم کی سہولیات بھی ہیں اور PMGSY پلان میں مارکیٹوں کا منصوبہ بھی ہے جو زیادہ فائدہ مند اور قابل قدر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا