پی ایم جی ایس وائی راجوری کے دعوئے کاغذوں تک معدود 

0
0
رہتال تا کرہڈ سڑک رابطہ تباہ حال، محکمہ کے انجینئر  نیند میں اور عوام پریشان
عمرارشدملک
 راجوری//ضلع راجوری میں مختلف مقامات پر سڑکوں کی خستہ حالت سے عوام کافی حد تک پریشان حال میں زندگی بسر کر رہی ہے جبکہ حکومت بڑے بڑے دعوئے کرتی ہے کہ سڑکوں کے جھال بچھائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجوری کے رہتال تا کرہڈ سڑک رابطہ خستہ حال ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ ملازمین اور طلباء کی پریشانی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ رہتال تا کرہڈ سڑک پی ایم جی ایس وائی راجوری کے زیر نگرانی تعمیر کی گئی ہے تاہم گزشتہ کئی دنوں سے سڑک رابطہ مفلوج پڑا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں میں ہوئی طوفانی بارش کی وجہ سے رابطہ سڑک مختلف مقامات سے تباہ ہو گئی تھی تاہم اس کی مرمت کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے اور جے ای اشرف کو جب بھی فون کرتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ سڑک ٹھیک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر گزرتے روز سڑک کی حالت خستہ ہوتی جا رہی ہے اور گاڑیوں کا چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے اور لوگوں کو گاڑیوں سے اُتر کر پیدل سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں لوگوں نے بتایا کہ پی ایم جی ایس وائی کے چھوٹے بڑے انجینئروں کو جب بھی کال کرتے ہیں تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ سڑک ٹھیک ہے اور گاڑیوں کو ارام سے چلایا کروں۔ مکینوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رہتال تا کرہڈ کو آپسی میں جوڑنے والی رابطہ سڑک کو قابل آمد ورفت بنانے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ رہتال تا کرہڈ رابطہ سڑک کو ٹھیک کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کی مشکلات ختم ہوسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا