پی ایم ایس ایس ایس سکالر شپ درخواستیں 

0
0

 

جموں/   اعلیٰ تعلیم محکمہ آل اِنڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نئی دلّی کی طرف سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم خصوصی سکالر شپ سکیم ریاستوں اوریوٹیز کے اُن پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لئے بھی سال 2019-20ء سے دستیاب ہوگی جو پولیس اہلکار دہشت گردانہ یا نکسل حملوں میں شہید ہوئے ہیں ۔ اِس سلسلے میںتدریسی سال2019-20ء کی تفاصیل اور آن لائن درخواست جمع کرانے کے لئے نیشنل سکالر شپ پورٹل www.scholarships.gov.in پر لاگ آن کیا جاسکتا ہے۔ یہ سکیم اُن طلاب کے لئے کھولی گئی ہے جو انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی ،فارمیسی ،نرسنگ،ہوٹل منیجمنٹ ، آرکیٹیکچر ، آرٹس ، کرافٹ اینڈ ڈیزائن ، میڈیکل اور جنرل کورسوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے متمنی ہے۔ یہ سکیم اُن ڈپلوما ہولڈروں کے لئے بھی دستیاب ہوگی جو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیٹرل اَنٹری کے ذریعے سے گریجویشن کرنا چاہتے ہیں ۔ آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15؍ دسمبر 2019ء ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا