لازاول ڈیسک
جموں//پی ایل گپتا نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو سے ملاقات کی۔گپتا اور مرمو نے عوامی اداروں میں شفافیت قائم رکھنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا عبداللطیف الزماں دیوا نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے راج بھون میں ملاقات کی اور انہیں جے اینڈ کے پی ایس سی کی کارکردگی کے بارے میں جانکار ی دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کمیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی طرف سے اُمید واروں کے اِنتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جانے چاہئیں۔