ہندوستان کی آزادی کے بعد ملک کو متحد کرنے والے آئیر ن مین کے کردار کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍قوم سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر قومی اتحاد کا دن اور راشٹریہ ایکتا دیوس منارہی ہے۔اس موقع پرپریس انفارمیشن بیورو اور سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن وزارت اطلاعات و نشریات حکومت ہند کے علاقائی دفتر جموں نے میڈیا سنٹر، ریڈیو کالونی جموں میںسردار ولبھ بھائی پٹیل کی زندگی کے موضوع پر ایک گروپ ڈسکشن کا اہتمام کیا۔وہیںہندوستان کے آئیرن مین سردار ولبھ بھائی پٹیل کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی، جو ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم تھے۔ اس موقع پرہندوستان کی آزادی کے بعد ملک کو متحد کرنے میں ان کے کردار کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا۔دریںا ثناء قومی اتحاد اور انضمام کی اہمیت کو مزید تقویت دینے کے مقصد سے سی بی سی ریجنل آفس جموں کے احاطے میں ایک حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وہیںپی آئی بی اور سی بی سی جموں کے تمام سٹاف ممبران کے ساتھ ساتھ غلام عباس جوائنٹ ڈائریکٹر اور ایوشی پوری ڈپٹی ڈائریکٹر نے جوش و خروش کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔